میڈیکل کالج بارہمولہ میں صفائی کا کافی فقدان

بارہمولہ//میڈیکل کالج بارہمولہ میںصفائی کا فقدان پائے جانے کی وجہ سے بیماروں اور تیمادروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔کئی بیماروں نے بتایا کہ اسپتال کے احاطے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں ۔ مریضو ں اور تیماردارو ں نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کے احاطہ اور بیت الخلا ء ناصاف ہونے کی و جہ سے ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گند گی اور غلاظت جمع ہونے سے احاطہ باضابطہ ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ اسپتال میں موجود بیت الخلا ء روزانہ صاف نہین کئے جارہے ہیں۔انہوںنے محکمہ صحت کے علیٰ حکام سے فوری طور پر مداخت کی اپیل کی ۔