کشتواڑ// پولیس نے بدھ کے روز قصبہ میں ایک دوائی کی دکان پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کشتواڑ قصبہ میں ایک فارماسیوٹکل دکان وجے میڈیکوز بمقام کلید چوک پر چھاپہ مارا اور ٹکیاں برآمد کی۔یہ تمام ٹکیاں نشے آور تھیں اورمبینہ طور پر دکاندار انھیں منشیات خوری کے عادی نوجوانوں اور طلاب کو فروخت کرتا تھا ۔مالک دکان کی پہچان وجے کمار ولد خوشی رام ساکنہ ٹھکرائی حا ل کلید کے بطور کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 241/2017 ،ایکسائز ایکٹ زیر دفعہ 48 (اے) پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کیا گیا ہے ا ور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس حُکام نے معاملہ ڈرگ کنٹرولر جموں کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے اور دکان دار کی لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔یہ کارروائی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ انسپکٹر سمیر جیلانی کی قیادت اور زیر نگرانی ڈی ایس پی نہار رنجن و ضلع ایس پی ابرار چودھری سرانجام دی گئی۔