میڈیکل سپلائز کارپوریشن کام نام تبدیل

سرینگر //ایڈیشنل چیف سیکریٹری وویک بھاردواج کی صدارت میں یکم اپریل کو منعقد ہونے والے جے کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 9ویں میٹنگ میں کارپوریشن کا نام جے کے میڈیکل سروسز کارپوریشن لمیٹیڈ کردیا گیا ۔ ابتدائی طور پرمنیجنگ ڈائریکٹر میڈیکل سپلائی اینڈ کارپوریشن ڈاکٹر یشپال شرما نے کارپوریشن کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ملک کی دیگر کارپوریشنوں کی طرح ہی مختلف کام انجام دینے کیلئے میڈیکل سپلائز کارپوریشن کا نام بدل کرجے کے میڈیکل سروسز کارپوریشن رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹرمیڈیکل سپلائی کارپوریشن سے ایسوسی ایشن کے میمورنڈم اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں سال 2022-23میں  بجٹ کا تخمینہ اور سال 2020-21کے بیلنس شیٹ کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں موجود بور ڈآف ڈائریکٹرز میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری، پلاننگ ، مانیٹرنگ اور ڈیولپمنٹ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ، پرنسپل ڈینٹل کالج جموں، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیتھ میشن، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اینڈ فیملی ولفیئر، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر ایوش ، سٹیٹ ڈرگ کنٹرولر، جنرل منیجر فائنسز  اور ایڈوئزر جے کے ایم ایس ایل شامل تھا ۔