سرینگر// ممبر اسمبلی عیدگا ہ مبارک گل نے بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں دن بہ دن حالات بد سے بدترہو رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گورنر انتظامیہ نے ریاست میں پنچایت اور میونسپل انتخابات کی تاریخوں کا علان کیا مگر رمینی سظح پر الیکشن کے لئے حالات سازگار نہیں ہے اور وادی کشمیر میں لوگ اس وقت کافی مشکلات میں مبتلا ہیں۔ مبارک گل نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد دن بہ دن بڑرہی ہے جس کہ وجہ سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دفعہ35A کا معاملہ ریاستی عوام کے لئے ایک مصیبت بن گیا ہے اس کی وجہ سے لوگ بے چینی میں مبتلاہوئے ہیں اور ریاست میں اس سے حالات بگڑنے کا بھی کافی خطرہ لاحق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی اور گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس سنگین معاملہ کو حل کرنے میں کلیدی رول ادا کرے تاکہ جموں و کشمیر میں امن کا ماحول پیدا ہو سکے۔ مبارک گل نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت برسراقتدار آئے۔