مینکا گاندھی کی مسلمانوں کودھمکی

 
اتر پردیش//بھاجپا لیڈر اور مرکزی وزیرمینکا گاندھی کے متنازعہ بیان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں عوام سے ووٹ لینے کے عمل کومینکا گاندھی سودہ بازی قرار دیتے نظرآرہی ہیں۔مینکا گاندھی ویڈیو میں واضح طورپرکہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں 'میں جیت رہی ہوں لوگوں کی مدد اورپیارسے، لیکن اگرمیری جیت مسلمانوں کے بغیرہوگی تو مجھے بہت اچھا نہیں لگے گا، کیونکہ اتنا میں بتا دیتی ہوں کہ دل کھٹا ہوجاتا ہے، پھرجب مسلمان آتا ہے کام کے لئے تومیں سوچتی ہوں کہ رہنے ہی دو، کیا فرق پڑتا ہے؟ آخرنوکری ایک سودے بازی ہی تو ہوتی ہے، ہم سب مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد توہیں نہیں کہ ہم دیتے ہی جائیں گے اورپھر الیکشن میں مارکھاتے جائیں گے'۔مرکزی وزیریہ بھی کہتی ہیں کہ اگرالیکشن نتائج کے وقت آپ کے پولنگ بوتھ سے ہمارے لئے صرف 100 یا 50 ووٹ نکلے، تو پھرسمجھ لیجئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے ووٹ نہیں دیا تو وہ انکی مدد نہیں کرسکتی۔