جاوید اقبال
مینڈھر //گزشتہ روز مینڈھر تا بھمبر گلی رابطہ سڑک پر ایک نجی کار کو حادثہ پیش آیا جس کے دوران گاڑی میں سوار سبھی افراد محفوظ رہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ رابطہ سڑک پر گزشتہ روز ایک نجی کار زیر نمبر 7717-JK12Bمخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک کیساتھ لگ گئی تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے دوران نجی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔