جاوید اقبال
مینڈھر // محکمہ صحت کی جانب سے مینڈھرسب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ملازمین و پنچایتی اراکین کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا ۔محکمہ کے مطابق صدرجمہوریہ ہندکی جانب سے شروع کی گئی آیوشمان بھئو سکیم کی مناسبت سے ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیاجس میں محکمہ صحت کے ملازمین ،آشا ورکروں اور سرپنچوں و پنچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس دوران ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ پروگرام کے دوران صدر جمہوریہ کی جانب سے لانچ کی گئی سکیم کو براہ راست دکھایا گیا ۔غور طلب ہے کہ صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیوشمان بھئو مہم کا مقصد ،کسی بھی شخص پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور کوئی گاؤں پیچھے نہیں رہنا چاہئے یہ مہم ملک کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر فرد اور ہر خاندان صحت مند رہے گا تو صحت مند ہندوستان کی تعمیر کا عزم پورا ہو گا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ تمام استفادہ کنندگان کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنا۔ دیہی افراد کو صحت، حفظان صحت اور غذائیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے آیوشمان میٹنگوں کا انعقاد؛ آیوشمان میلوں کا انعقاد؛ اور آیوشمان آپکے دوار 3.0 پہل کے تحت ہفتہ میں ایک بار کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر ماہر ڈاکٹروں کے دورے کا اہتمام کرنے کے عمل کی بھی تعریف کی ۔