مینڈھر کے لوگوں نے یاتریوں کا استقبال کیا

 
 مینڈھر//مینڈھر کے لوگوں نے بھمبر گلی پہنچ کر بڈھا امرناتھ یاتریوں کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں سبھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے جن کی قیادت سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر شہزاد ملک کررہے تھے ۔ اس موقعہ پر یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے استقبال کرنے والوں نے کہاکہ ضلع پونچھ ملک بھر میں ہندو مسلم بھائی چارے کیلئے مشہور ہے جس کا ثبوت آج بھی پیش ہے ۔انہوں نے یاتریوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔