مینڈھر پولیس کی شراب مخالف مہم

 
مینڈھر //مینڈھر پولیس نے ایک ناکے کے دوران غیر قانونی طور پر اسمگل کی جارہی شراب کی 590بوتلوں کیساتھ 2افراد کو گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر شروع کی گئی مہم کے دوران مینڈھر پولیس کی جانب سے منکوٹ علا قہ میں ایک ناکے کے دوران گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی جس کے دوران ایک مورتی کار زیر نمبر Jk02N-9017کی چیکنگ کے دوران شراب کی مذکورہ بوتلیں ضبط کی گئی ۔دونوں افراد کی شناخت شہراز احمد میر ولد محمد ارشاد سکنہ سندوٹ بالا کوٹ اور شبیر احمد ولد غلام محمد سکنہ دھار گلو مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے دونو ں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 62/2019پولیس اسٹیشن مینڈھر میں درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔