مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مینڈھر قصبہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ایس ایچ او مینڈھر کی قیادت میں پولیس نے مینڈھر کے مین چوک میں ناکہ لگا کر گاڑیوں کے کاغذات و دیگر لورزمات کا معائینہ کیا ۔اس کارروائی کے دوران پولیس نے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کیساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ و دیگر لورزامات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔اس دوران کئی گاڑیاں ضبط کر لی گئی جبکہ درجنوں کے چالان بھی کئے گئے ۔پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ قاعدہ پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔