مینڈھر میں مکان کی چھت ڈھ جانے سے بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

سرینگر:ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بدھ کو ایک مکان کی چھت ڈھ جانے سے ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مکان کی چھت ڈھ جانے کا یہ واقعہ مینڈھر کے چرانگری، منکوٹ علاقے میں پیش آیا۔

ذرائع نے جاں بحق بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ قمر ولد محمد ریاض کے طور کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ کی ایک بچی، عنینہ دختر محمد جاوید، کو زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا ہے جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔