جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر میں غیر قانونی کان کنی عروج پر ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع مائننگ افسر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُنکی ملی بھگت سے یہ سارا کام ہو رہا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کان کنی کیلئے پیسے اور ٹیکس بھی بھرے ہیں لیکن کان کنی غیر قانونی طور پر کی جارہی ہےکیونکہ تین فٹ سے زیادہ کھڈے رولز کے حساب سے نہیں مار سکتے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے کھڈے بنائے جارہے ہیں جس سے دریا کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے جو برسات کے موسم میں خطرناک تباہی لاسکتاہے۔ان کاکہنا ہے ضلع مائننگ افسر کو اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس غیر قانونی عمل پر فوری طور پر روک لگائی جائے اور ماحول کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔