مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں دکانداروں کی جانب سے کی جارہی غیر قانونی تجاوز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر کاروائی کرنے کیلئے قصبہ میں مذکورہ عمل کی چیکنگ کے سلسلہ میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے ۔یہاں جاری ایک حکم نامے کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ س سے قبل متعدد مرتبہ دکانداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فٹ پاتھوں ،سڑکوں اور گلیوں میں غیر قانونی طور پر ساز وسامان نہ رکھا جائے تاکہ راہگیروں و دیگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اس کے باوجود بھی دکانداروں اور سبزی فروشوں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طورپر تجاوز کی جارہی ہے جس کے چلتے ایگز یکٹو مجسٹریٹ نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی تجاوز کو روکنے کیلئے مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔