مینڈھر//ضلع درجہ کی مانگ پر مینڈھر میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا ۔ اس احتجاج کی قیادت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ممبر پروین سرور خان کررہی تھیں ۔کارکنان نے مینڈھر ۔ جمو ں شاہر اہ کو ایک گھنٹے تک بند رکھااور حکومت سے مانگ کی کہ مینڈھر سب ڈیویژن کو ضلع کا درجہ دیا جا ئے ۔ان کاکہناتھاکہ مینڈھر تین تحصیلو ں پرمشتمل ہے اور کثیر آبا دی والا علا قہ ہے جس کو ضلع کادرجہ دیاجانا قرین انصاف ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں زیا دہ غر یب عوام رہتی ہے اور وہ پو نچھ جا نے کیلئے خو چہ بر ادشت نہیں کر سکتی ۔ انہو ں نے کہا کہ مینڈھر کے ساتھ ہمیشہ سے ناانصافی ہوتی آئی ہے اورکسی نے سرکا رنے اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی لیکن اب وقت آگیاہے کہ اس سرحدی علاقے کے عوامی مسائل بھی حل کئے جائیں ۔ان کاکہناہے کہ حکومت نے راجوری ضلع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی چار پوسٹوں کو منظوری دی ہے لیکن مینڈھر کو نظرانداز کردیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیاجاتاہے اور اگر اس عرصہ میں کوئی اقدام نہ کیاگیاتو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریںگے جس کی تمام تر ذمہ داری مخلوط سرکار پر عائد ہوگی ۔اپنے خطاب میں پروین سرور خان نے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر مینڈھر کو تین تحصیلوں کے مرکزی مقام کی حیثیت حاصل ہے اور ریاستی حکومت کو فوری طور پر اس کو ضلع کادرجہ دیناچاہئے ۔ کارکنان نے حکومت سے یہ مانگ بھی کہ پہاڑی طبقہ کو تین فیصد ریزرویشن دی جائے جس کی فائل پر گورنر نے اعتراضات جتائے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر پہاڑی طبقہ کو یہ ریزرویشن نہ ملی تو احتجاج کاراستہ اختیار کیاجائے گا۔ بعد ازآں ایک قرارداد تحصیلدار مینڈھر کو پیش کی گئی ۔احتجا ج میں حا جی امتیاز خان، محمد رزاق خان پرویز ریٹائرڈ لیکچرار،محمد خورشید میر،اللہ داد خان،آفتاب خان ،حاجی ظہیر خان،نمبردار سعید خان وغیرہ بھی شامل تھے ۔