مینڈھر میں شیئر مارکیٹ کے نام پر لوٹ کا معاملہ

 
مینڈھر //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمدرانا نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مینڈھر میں شیئرمارکیٹ کے نام پر ہوئی لوٹ کی این آئی اے سے جانچ کروائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مینڈھر کے غریب عوام کو رقم دگنی کرنے کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے جبکہ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں NIA سے انکوائری کروائی جائے تاکہ سچائی کو سامنے لانے کیساتھ ساتھ ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور غریبوں کو نصاف فراہم کیا جائے ۔سابقہ ممبراسمبلی نے مینڈھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے عوام کو لوٹا گیا اور مقامی و ضلع انتظامیہ نے مذکورہ معاملہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ہر طرح کے غیر قانونی کاموں اور بلیک مارکیٹنگ کو بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہیں لیکن مینڈھر انتظامیہ کے سامنے غر یب لوگوں کو لوٹا گیا تاہم ابھی تک لیٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ مینڈھر شعیر مارکیٹ کے سلسلہ میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کروائی جائے اور غریب لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔