مینڈھر میںرینہ کی سربراہی میں بھاجپا کا روڈ شو ظفر اقبال منہاس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی عوام سے اپیل

جاوید اقبال

مینڈھر//بھاجپا کے سینئر لیڈر و جموں وکشمیر یو ٹی کے صدر رویندر رینہ نے مینڈھر میں مختلف علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے سِلسلہ میں اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر منہاس کے حق میں روڈ شوز نکالے اور عوامی ریلیوں سے خطاب کیاجبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے روڈ شو میں حصہ لیا ۔انہوں نے عوام سے پارلیمانی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتوں کو شکست سے دوچار کروایا جائے۔محبوبہ مفتی کے حوالہ ر یکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی ایک سینئر اور اچھی سیاستدان ہیں اور انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وہ خود بھی بھاجپا کے ساتھ اتحادی رہ چکی ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس بھی مرکز میں بھاجپا کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوئی تھی۔ اِس موقعہ پر انکے ہمرا بھاجپا کے ڈی ڈی سی ممبر واجد بشیر خان ٹیکو بھی موجود تھے ۔