جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے منکوٹ بھاٹی کس علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 1شخص کی موت جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے کی خبر ملتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک حادثے میں معروف ملک ولد عبدالخالق عمر 40برس سکنہ کیانی منکوٹ کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہوگئی جبکہ زخمی کی شناخت محمد اقبال ولد محمد حسین سکنہ منکوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے شخص کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کیاگیا ہے ۔