مینڈھرمیں سرپنچوں کی جانب سے جشن تقریبات کاانعقاد

مینڈھر//پنچائتی انتخابات کے ختم ہونے کے بعد سرپنچ حضرات نے الیکشن میں جیت کے سلسلہ میں جشن منانے کاسلسلہ شروع کر دیاہے۔ اس سلسلہ میں مینڈھر میں کئی سرپنچوں نے اپنے گھروں پر جشن تقریبات کے پروگراموں کاانعقادکرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران مینڈھر قصبہ میں سبھاش چندر شرما ،گورسائی سر میں ریٹائرڈ لیکچرر نذیر حسین شاہ،گلہوتہ کانڈی میں محمد نیاز خان،جبکہ گلہوتہ کانگڑہ میں محمد بشیر خان کے علاوہ کئی سرپنچوں نے جشن پروگراموں کاانعقاد کرکے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر مینڈھر قصبہ سے الیکشن جیتنے والے سبھاش چندر شرما نے اپنے گھر پر پارٹی کا  اہتمام کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے سبھاش چندر شرما کو مبارک باد پیش کی اور ان کے گلے میں ہا رپہنائے۔اس موقعہ پر کانگریس لیڈر پروین سرور خان نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کرکے سبھاش چندر شرما کو مبارک باد پیش کی جبکہ سبھاش چندر شرما نے لوگوں کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ اد اکیا کہ آپ نے مجھے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب کیا ۔میں آپ کا نہایت ہی شکر گزار ہوں۔ اس موقعہ پر ووٹران کے علاوہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی و سماجی لوگوں نے بھی پارٹی میں شرکت کرکے سبھاش چندر شرما کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر پروین سرور خان نے سبھاش چندر شرما کو مبارک باد پیش کی جبکہ سبھاش چندر شرما نے لوگوں نے مخاطب ہو کر ان کو یقین دلایا کہ اب میرا کام ہے کہ آپ لوگوں کے تعمیراتی کام کرنا کیونکہ آپ لوگوں کا کام اب ختم ہو چکا ہے۔ آپ نے مجھے ووٹ دئیے ہیں اور میں سرپنچ بنا ہوں اور میری کوشش رہے گی کہ آپ لوگوں کے کام بڑے پیمانے پر کروائے جائیں تاکہ آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ گلہوتہ کانڈی میں بھی نیاز احمد خان کی طرف سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کرکے نیاز خان کو مبار ک باد پیش کی ۔اس دوران نیاز خان نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران گلہوتہ کانگڑہ میں بھی محمد بشیر خان نے ایک پارٹی کا اہتمام کرکے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا کام ہے کہ میں تمام لوگوں کا کام کروں کیونکہ جنھوں نے مجھے ووٹ نہیں دئیے وہ بھی میرے لوگ ہیں اور میرا کام ہے کہ اپنے حلقہ کے تمام لوگوں کے کام کروں تاکہ لوگوں کو کوئی بھی پریشانی نہ آئے ۔اس موقعہ پر انھوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ آپ کے کام ہوں گے جتنا مجھ سے ہو سکا۔جبکہ گورسائی سر سے کامیاب ہونے والے امیدوار نے بھی پارٹی کا اہتمام کرکے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ان کے گھر پر جمع ہو گئے اور انھیں مبارک باد پیش کی جس کیلئے انھوں نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ور کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔