یو این آئی
نئی دہلی// ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔اڈیسہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیٔر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی۔ اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس نظام کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بحریہ کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی اسمارٹ سسٹم کے ڈولپمنٹ سے وابستہ سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔