میر گنڈ پٹن میں حادثہ، شہری لقمہ اجل

 سرینگر// وادی میں سڑک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ شاہراہ پرمیر گنڈ کے نزدیک نامعلوم تویرہ نے ایک راہگیر55 سال کے غلام محمد خان ولد عبدالمجید خان ساکن چک میر گنڈ پٹن کو ٹکر مار کر شدید طور زخمی کیاجس کو علاج ومعالجہ کیلئے نورہ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کیا گیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔