میر واعظ سے 11گھنٹے تک پوچھ تاچھ

سرینگر// حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو بدھ کے روز ایہک بار پھر این آئی اے ہیڈکوارتڑ طلب کرلیا گیا ہے۔ منگل کو میر واعظ سے لگاتار دوسرے روز ایجنسی نے 11گھنٹوں تک پوچھ تاچھ جاری رکھی۔ کل تیسرے روز بھی ان سے پوچھ تاچھ کی جائیگی۔ یاد رہے سوموار کو ان سے لگاتار 9گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو بھی میر واعظ  این آئی اے ہیڈ کوارٹر نئی دہلی پہنچے اور شام8بجکر30منٹ تک ان سے پوچھ تاچھ جاری رہی۔  میرواعظ کو بدھ کے روز تیسرے دن مسلسل ایک مرتبہ پھرطلب کیا گیا ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیئر لیڈر سید الرحمان شمس کا کہنا ہے کہ میر واعظ نے لوگوں کو حوصلے بلند رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے میر واعظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔