میرواعظ کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں

سرینگر/حکام نے بدھ کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

صحافی میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین کے باہر پہنچے تھے تاہم اُنہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ میرواعظ کی رہائش پر این آئی اے نے گذشتہ روز چھاپہ مار کر دن بھر باریک بینی سے تلاشی لی۔