سرینگر//بانہال اسمبلی حلقے کے ماہو منگت علاقے سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں اور پنچوں کے ایک وفد نے سابق رُکنِ اسمبلی وقار رسول کی قیادت میں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقات کی اور علاقے کی ترقی سے متعلق کئی معاملات ابھارے ۔ وفد نے ماہو میں تعمیر کئے جا رہے سیاحتی بنگلے کی جلد تکمیل اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ماہو اور ہائی سکول منگت میں تدریسی عملے کی تقرری کی مانگ کی ۔ وفد نے بانہال کے کھاری گاؤں میں ڈگری کالج کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ۔ خورشید گنائی نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے رمام جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔