مہور میں کشوری شکتی یوجنا بیداری و ووکیشنل کیمپ اختتام پذیر

 مہور// سی ڈی پی او مہور کی جانب سے مختلف آنگن واڑی مراکز کے فیلڈ سپروائزروں اور آنگن واڑی ورکروںکا کشوری شکتی یوجنا بیداری و ووکیشنل کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔ کشوری شکتی یوجنا کو وزارت خواتین اور بہبود اطفال محکمہ کی جانب سے لاگو کیا گیا ہے۔اس سکیم کا مقصد سکولوں سے باہر 11سے18سال کی عمر کی لڑکیوں کی بااختیار کرنے کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہے۔سکیم کے تحت مقوعی غذا اور صحت کے رتبہ او ر مختلف ہنروں اور پیشہ وارانہ ہنروں کی بہتری پر زور دینا ہے۔سکیم کے تحت لڑکیوں کی تعلیم خصوصاً ڈراپ اوٹس پر توجہ دینا اور بالغ لڑکیوں کی خواندگی شرح میں بہتری لانا ہے۔سکیم کے تحت تعلیم بذریعہ غیر رسمی طرز سے فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس سے ان میں جسمانی نشو نما اورجنسی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔اسکے علاوہ سکیم کے تحت بالغ لڑکیوں کو مختلف پیشہ وارانہ کورسوں کی مفت تربیت دی جاتی ہے۔