ریاسی //آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ مہور کی جانب سے پیر کے روز لوگوں کو پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(PMMVY) سکیم کے فوائد کی جانکاری دلانے کے کئے چائیلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر انجم گنائی کی قیادت میں ایک بیداری کیمپ کا اہتما م کیا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سی ڈی پی او نے بتایا کہ PMMVY وزارت خواتین اور بہبوری اطفال ،مرکزی سرکار کی ایک فلیگ شپ سکیم ہے،جسکا مقصد حاملہ خواتین اور دودھ پلارہی مادر کی بھلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیم ہذا کے تحت حاملہ خواتین کو پہلے بچے کے لئے5000 روپے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیم ہذا کی رجسٹریشن کے لئے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین آنگن واڑی ورکر یا مقامی اے این ایم یا آشا ورکر سے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے فیلڈ عملہ کو سکیم سے متعلق جانکاری پیدا کرنے کے لئے گھر گھر دورہ کرنے کو کہا ،تاکہ سکیم کے دائرے میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو لایا جاسکے۔
مہور میں پی ایم ایم وی وائی کے تحت بیداری کیمپ کا اہتمام
