مہور//مہور کے اپر بازار کی حالت انتہائی خستہ ہے وہاں لوگوں کو پیدل چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے یہ سڑک کئی سالوں سے خراب ہوگئی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اس سڑک میں اتنے بڑے کھڈے پڑے ہوئے ہیں کہ بارش کے دوران کئی انسان ان کھڈوں میں گر کر زخمی ہو جاتے۔یہ سڑک بچوں اور ضعیفوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انہوں نے کئی بار اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچائی لیکن ابھی تک کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ اس سڑک کی مرمت کروائی جائے تا کہ کسی جانی نقصان کے خطرہ سے بچا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے