مہنگائی کیخلاف کانگریس کارکنوں کا احتجاج

منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں کانگریس کارکنوں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیساتھ ساتھ اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کیخلاف احتجاج کیا ۔پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری فاروق خان کی قیادت میں کارکنوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کو قابو کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے غریبوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔پارٹی سنیئر لیڈر فاروق خان نے کہاکہ جہاں مرکزی حکومت غریبوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہتی ہے وہائیں پر تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ کی جانب سے رمضان سے قبل ایک مرتبہ بھی مارکیٹ کا معائینہ نہیں کیا جبکہ قصبہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کیساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی مرضی کیساتھ قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر کے غریبوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔