عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کی حکومت نے پیر کو 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدہ تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے ملازمین کے لیے مہنگائی الائونس کی نظرثانی شدہ شرح کا حکم دیا جو جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔سرکاری آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدہ تنخواہ کی سطح پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 46% سے 50% تک مہنگائی الائونس ادا کیا جائے گا، جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔ جنوری سے اپریل تک مہنگائی الائونس کی اضافی قسط کے بقایا جات مئی، 2024 میں نقد ادا کیے جائیں گے اور مئی، 2024 کے بعد سے ماہانہ تنخواہ کا حصہ بنیں گے۔