عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// مہنت روہت شاستری، صدر، شری کیلاکھ جیوتش اور ویدک سنستھان ٹرسٹ نے پیرکو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔اس کے بعد، نگین جھیل کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین، منظور وانگنو نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں گلسر،خوشحال سر آبی ذخائر کے تحفظ اور تحفظ کے لیے اپنی تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول بھی راج بھون میں ایل جی سے ملے اور جموںوکشمیر میں کھیلوںکو فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔