سرینگر// سرینگر کے مہجور نگر علاقے میں سی آر پی ایف اہلکارنے جمعرات کو اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ مہجور نگر سرینگر میں پیش آیا جہاں جمعرات کی سہ پہر 25بٹالین سی آر پی ایف اہلکارنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے زندگی کا خاتمہ کیا۔مذکورہ اہلکار کی شناخت پی جی نائیڈو کے طور ہوئی۔ سی آر پی ایف ترجمان پنکج سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیڈو 2017 میں سی آر پی ایف میں شامل ہوا تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھا۔انہوں نے کہا ’’ خود کشی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے اندرونی تحقیقات کا حکم دیا گیا کہ مذکورہ اہلکار انتہائی اقدام اٹھانے پر کیوں مجبور کیا۔‘‘