بانہال //سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کی شام دیر گئے پسی گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل پڑا ۔شاہراہ پر بانہال اور رام بن سیکٹرکے درمیان جمعہ کی شام قریب 8بجے مگرکوٹ پنتھیال میں پسی گر آئی جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک کی آمد ورفت بند ہوئی۔پسی کے گر آنے کے بعد شاہراہ کو گاڑی کی آمد ورفت کیلئے بندکر دیا گیا اور تعمیراتی کمپنی نے پسی ہٹانے کا کام شروع کر دیا ۔بتایا تاجا ہے کہ سرینگر جانے والی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئی ہیں تاہم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہراہ رات دیر گئے تک ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بحال کر دی جائے گی ۔