اشفاق سعید
سرینگر// محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر میں 21 اپریل تک وقفے وقفے سے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق، “موجودہ موسمی صورتحال کے دوران اب 19اپریل کو بھی گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا ئیںچل سکتی ہے اور جموں اور کشمیر کے کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ممکن ہے۔” انہوں نے کہا کہ 22 سے 25 اپریل تک موسم “بنیادی طور پر خشک” رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح تکسرینگر میں 6.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر، پہلگام میں 22.4ملی میٹر، کپواڑہ میں 15.7 ملی میٹر، گلمرگ میں 12.2ملی میٹر، جموں میں 6.2 ملی میٹر، بانہال میں 21.1 ملی میٹر، کٹرا میں 4.4 ملی میٹر اور بھا 4 میں 4.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صبح سویرے قریب 5بجے کے بعد وادی اور جموں کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی جس میں 7بجے کے بعد شدت آگئی۔شدت کی بارش کا سلسلہ بعد دوپہر ایک بجے تک جاری رہا جس میں پھر ٹھہرائو آگیا۔انہوں نے کہا مژھل کپوارہ میں تازہ برفباری ہوئی اور 3انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ زوجیلا اور گریز میں بھی برفباری ہوئی۔