کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر مژھل علاقہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ 8دیگر زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مژھل کے رنگ پائین سے کپوارہ کے طرف ایک سومو زیر نمبر JK09A..0858جو نہی یاری بہک کے نزدیک پہنچ گئی تو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر گئی اور اس سے حادثہ پیش آ یا ۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ اور پولیس وہا ں پہنچ گئی اور خون میں لت پت زخمیو ں کو نکال کر اسپتال لے جایا گیا تاہم ایک خاتون مختی بیگم زوجہ غلام محمد شاہ زخموں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔بتایا جاتا ہے کہ زخمیو ں کو فوری طور سب ضلع اسپتال کپوارہ منتقل کیا گیا ۔مختی کی لاش کو جب اس کے آ بائی گا ئو ں رنگ پائین پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے کسی درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔