اشرف چراغ
کپوارہ //کپواڑہ پولیس اور فوج کی طرف سے کئے گئے ایک مشترکہ کارروائی میں مژھل کے پوشمرگی علاقے میں اسلحے اور گولہ بارود کا کافی ذخیرہ برآمد کیا گیا۔پولیس بیان کے مطابق مشتبہ علاقے میں ایک منصوبہ بندی کے بعد فوج اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا جس کا مقصد خطہ اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے لاحق خطرے سے نمٹنا تھا۔ مشترکہ کوشش کو درستگی اور لگن کے ساتھ انجام دیا گیا۔ مکمل تلاشی کارروائی کے دوران ایک قدرتی غار سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ملا جو غیر قانونی طور پر لائن آف کنٹرول کے پار سے پہنچایا گیا تھا ۔بر آمد شدہ اسلحہ میں ایک ،اے کے رائفل، 4 اے کے میگزین،انڈر بیرل گرینیڈ لانچر، 2 یو بی جی ایل ،26دستی بم، 2یو بی جی ایل گرینیڈ، 2088 گولیوں کے رائونڈ ، ایک سائلنسر ، 900گرام پیک (پوٹاشیم نائٹریٹ)20عدد، 27 ڈیٹونیٹر،تار کے ساتھ 19 کمرشل ڈیٹونیٹر، 2 بوسٹر چارجز، 2 دھماکہ خیز آلات، 10 ترمیم شدہ میکانزم ڈیوائسز، نو وولٹ4 بیٹریاں اورایک آئی کام ریڈیو سیٹ شامل ہے۔