مٹن میں کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی عارضی ملازم لقمۂ اجل

سرینگر/عارف بلوچ/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کے روز پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کا  ایک 28 سالہ عارضی ملازم بجلی کی تار کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے  لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے بتایا کہ شبیر احمد خان ولد محمد اقبال خان ساکن چیک ایشرداس مٹن کہری بل ،بجلی لائن کی مرمت کے دوران ونتراگ گائوںمیں کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) مٹن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔