سرینگر// ریگل چوک میں میں پولیس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں جرمانہ عائد کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ریگل چوک علاقے میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر کو روکا اور بنیادی پوچھ گچھ کے بعد اس کے مالک کے ہاتھ میں ایک چلان تھما دیا۔انہوں نے بتایا کہ چالان کے مطابق مذکورہ موٹر سائیکل سوار پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے پاداش میں دفعہ 125/177کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور چالان نامے پر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کی مہر ثبت ہے ۔چالان نامے پرموٹر سائیکل کے مالک کا نام جاوید احمد ملک ولد مرحوم محمد یوسف ملک درج ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ موٹر سائیکل پر کون سا سیٹ بیلٹ ہو تا ہے جو چلاتے وقت لگانا ضروری ہیں۔ یو این آئی