سرینگر// پولیس نے شہر میںموٹر سائیکلوں کو چرانے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 8موٹر سائیکلوں کو برآمد کیا ۔چند روز قبل پولیس اسٹیشن صدر میں گلشن نگر چھانہ پورہ کے ریاض احمد ملک نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ اس کے موٹر سائیکل زیر نمبرJK01K-3589 کو چوروں نے اڑا لیا ۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ۔اس دوران پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے موٹر سائیکل اڑا لینے والے نذیر احمد بٹ ساکن واتل کدل صفا کدل کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے ریاض احمد کا موٹر سائیکل برآمد کیا ۔