موسم کی پیشگی اطلاعات | صوبائی کمشنر نے انتظاما ت کاجائز ہ لیا

سرینگر// مرکزی وزارت برائے ارتھ سائینسز کے انڈین میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ گُمری میں موبائیل ڈاپلر ویدرراڈار نظام قائم کررہا ہے۔جس کی بدولت امرناتھ یاترا2019 کے دوران یاتریوں کو موسم سے متعلق تمام پیشگی اطلاعات فراہم ہوں گی۔اسی طرح کا راڈار نظام ضلع بارہمولہ کے اوڑی تحصیل میں بھی نصب کیاجائے گا۔صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے  ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں گُمری اور اوڑی میںموبائیل ڈاپلر ویدر راڈار نظام کو کامیابی کے ساتھ نصب کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظاما ت کاجائزہ لیا گیا۔صوبائی کمشنر نے گاندربل اور بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات دیں کہ وہ آئی ایم ڈی کو تمام ضروری تعائون فراہم کریں ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ امرناتھ یاترا 2019کامیابی کے ساتھ اختتام ہونے کے بعد گُمری کے راڈار نظام کو بانہال منتقل کیا جائے گا۔آئی ایم ڈی جموں اور لیہہ صوبوں میں بھی راڈار نظا م نصب کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایم ڈی ڈاکٹ کے جے رمیش ،ڈائریکٹر سرینگر میٹرالوجیکل سینٹر سونم لوٹس کے علاوہ کئی متعلقہ آفیسران ان موقعہ پر موجود تھے۔