موسم سرما کے پیش نظر بنیادی ضروریات میسر رکھی جائیں:ڈاکٹر مصطفی کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما کے پیش نظر لوگوں کو ضروریات زندگی دستیاب رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سردی کی لہر نے زمینی علاقوں کو  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بہت سارے علاقے جن میں مژھل ، ٹنگڈار ، کیرن، گریز اور صوبہ جموں مروا، مڈون اور دچھن جیسے علاقوں میں ابھی تک وافر مقدار میں سٹاک نہیں پہنچایا گیا ہے۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن سے بھی لوگ وادی بھر میں زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔