موسم سرما میں برف باری کا مقابلہ

 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں آنے والے موسم سرما کے دوران نامساعدموسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برف ہٹانے کی ابتدائی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر مشیر بھٹناگر نے افسروں کو تمام سطحوں پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے کہا اور کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل پہلے ہی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ بھاری برفباری کے سبب پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جاسکے۔مشیر موصوف نے افسروں کو  24×7جوائنٹ کنٹرول رومز بھی قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور نمٹاجاسکے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ موسمیات کے ساتھ قریبی تال قائم کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔اُنہوں نے افسران کو ان کنٹرول روموں میں عوامی شکایت کا ازالہ کے لئے معقول نظام قائم کرنے کے لئے بھی کہا تاکہ لوگوں کو بروقت اطلاعات فراہم کر کے ان کے مشکلات کو کم کیا جاسکے۔قبل از وقت برفباری کی صورت میں بروقت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشیر موصوف نے چیف انجینئر ایم ای ڈی کو برف ہٹانے کے لئے جدید ترین سازو سامان فوری طو ر حاصل کرنے کے لئے کہا جب کہ موجودہ مشینری کی دیکھ ریکھ بروقت مرمت کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہا تاکہ ان کو ضرورت کے تحت تعینات کیاجاسکے۔مشیر موصوف نے چیف انجینئر ان تعمیرات عامہ ، پی ایم جی ایس وائی، ایم اسی ڈی اور مغل روڈ پروجیکٹ کو برف ہٹانے اور دیگر بحالی کے کاموں کے دوران آپس میںقریبی تال میل قائم رکھنے کے لئے کہا۔ انہوں نے انہیں دیگر ایجنسیوں بشمول سری نگر میونسپل کارپوریشن ، بلدیات اور سیاحت کے محکموں وغیرہ کے ساتھ بھی تال میل قائم کرنے کے لئے کہا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع سطح کی ٹیموں کے ساتھ بھی باقاعدہ رابطہ میں رہنے پر بھی انہوں نے زور دیا تاکہ تمام عوامی خدمات احسن طریقے سے عوام کو بہم رکھی جاسکے۔مشیر بھٹناگر نے افسروں کو بین اضلاع سڑکوں جو ہسپتالوں اور دیگر ہنگامی خدمات تک جاتی ہوں ،کے نزدیک عملے او رمشینری کو تعینات کرنے کے لئے کہا جو بڑی سڑکوں اور ہسپتالوں اور دیگر ہنگامی خدمات بہم رکھنے کے لئے بھی کہا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کو بروقت تعینات کیا جاسکے۔مشیر موصوف نے افسروں کو دستی طور برف ہٹانے کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل پیشگی شروع کرنے پر زور دیا او رٹھیکیداروں کے حق میں بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کہا تاکہ وہ اس عمل میں عملی طور شرکت کر سکیں ۔میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری کو تعمیرات عامہ نے جانکاری دی کہ اس برس محکمہ نے برف ہٹانے کے لائحہ عمل کو نئی جہت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 90فیصد مشینری تعیناتی کے لئے تیا رہے اس کے ساتھ موسمی لحاظ حساس علاقوں جیسے پیر کی گلی اور دیگر مقامات پر مشینری او رسازوسامان بھی عنقریب بہم کیا جائے گا۔چیف انجینئر ایم ڈی نے میٹنگ کو بتایا کہ برف ہٹانے کے لئے چھوٹے پیمانے پر منصوبہ بند ی تکمیل کے قریب ہے ۔اس کے ساتھ ہی جدید برف ہٹانے والے سازو سامان اور مشینیں اٹلی سے منگوائی جارہی ہے جو اکتوبر کے آخیر تک یہاں پہنچ جائیں گی۔