سرینگر// سرینگر کی80سالہ خاتون جو گذشتہ روز صدر اسپتال میں انتقال کرگئی، کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد20تک بڑھ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے جی ایم سی سرینگر میں کوونا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عثمانیہ کالونی بمنہ، سرینگر کی رہنے والی خاتون صدر اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں19مئی کو داخل کی گئی تھی جہاں اُس کا نمونیا کا علاج ہورہا تھا۔
وہ بدھوار کے روز انتقال کرگئی جس کے بعداُس کے نمونے حاصل کر کے اُس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگئی۔