سرینگر // منی کالونی چھانہ پورہ علاقہ آوارہ کتوں کا مسکن بن گیا ہے۔گردوارہ کے پیچھے شاداب لین علاقے میں ایک گلی میں آوارہ کتوں نے مکمل طور پر ڈھیرہ جما لیا ہے اور اس راستے سے لوگوں نے اب نکلنا ترک کردیا ہے۔ ابھی تک پانچ افراد کتوں کے حملوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ دن ہو یا شام، شاداب لین کے آخر میں ایک گلی سے ہر کسی شخص کا گذرنا محال ہوگیا ہے۔ نہ سرف یہاں آوارہ کتوں نے ڈھیرہ جما لیا ہے بلکہ مسجد بلال کے آس پاس بھی کتوں کے جھنڈ دکھائی دیتے ہیں جو ہر آنے جانے والوں کیلئے کبھی بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ آوارہ ہائر سکنڈری سکول کی پچھلی طرف گروپوں میں موجود رہتے ہیں جن کی وجہ سے سکولی بچوں اور عام راہ گیروں کیلئے مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔مقامی لوگوں نے سرینگر میونسپل حکام سے اپیل کی ہے کہ بستی کو آوارہ کتوں سے نجات دلائی جائے کیونکہ انکا باہر نکلنا، خاص کر بچوں کا سکول، یا ٹیوشن جانا محال بن گیا ہے۔