سرینگر// دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری مزاحمتی قائدین کے علاوہ جہاد کونسل سربراہ سید صلاح الدین اور حافظ سعیدکے خلاف چارج شیٹ کو قبول کیا ہے۔جمعہ کو عدالت نے جموں کشمیر میں بد امنی کے الزام میں حزب سپریمو سید صلاح الدین اور حافظ سعید کے علاوہ دیگر7 مزاحمتی لیڈروں کے خلاف چارج شیٹ کو قبول کیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی’’این آئی ائے‘‘ کی طرف سے چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد جج ترن شراوت نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کو ہدایت دی کہ چارج شیٹ کی کاپیاں ملزموں کو پیش کی جائیں۔اس کیس کی سماعت اب8 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔ این آئی ائے نے18جنوری کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت نظر بند مزاحمتی لیڈروں کے خلاف جموں کشمیر میں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سے متعلق چارج شیٹ داخل عدالت کیا تھا۔این آئی نے اس چارج شیٹ میں تاجر ظہور احمد وٹالی اور فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کے علاوہ کولگام کے ایک نوجوان جاوید احمد بٹ کو بھی چارج شیٹ میں شامل کیا ہے۔کامران یوسف اور جاوید احمد کو5ستمبر کو جبکہ ظہوراحمد وٹالی کو17اگست کو گرفتار کیا گیا ۔اس سے قبل24جولائی کو این آئی ائے نے مزاحمتی لیڈر نعیم احمد خان،الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر،فاروق احمد ڈار عرف بٹہ کراٹے،شاہد الاسلام،راجہ معراج الدین کلوال اور پیر سیف اللہ کو گرفتار کیا تھا