سرینگر //ریاستی انتظامیہ نے منگل کو ایک اہم فیصلے کے تحت اے ڈی جی پی ہوم گاڑز اینڈ سیکورٹی منیر احمد خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کا اضافہ چارج دیا۔ گورنر انتظامیہ کے حکم نامہ کے مطابق ریاست کے 2زونل آئی جی پی برائے سرینگر اور جموں اب منیر احمد خان کو امن و قانون کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ کیا کریں گے۔