منکوٹ کے گاہنی علا قہ میں زندہ شیل بر آمد

مینڈھر//سرحدی تحصیل منکوٹ کے علاقہ گاہنی علا قہ میں زندہ شیل ملنے کے بعد لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ علا قہ کے جنگلات میںپاکستانی افواج کی جانب سے فائر کئے گئے کئی زندہ شیل پڑے ہوئے ہیں جس سے کسی بھی وقت کو ئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ شیلوں کو ناکارہ بنانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ تحصیل منکوٹ کے متعدد علا قوں میں اسی طرح سے زندہ شیل پڑے ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ن شیلوں کو ناکارہ بنانے کیلئے ایک خصوصی ٹیم ان سرحدی علا قوں میں بھیجے ۔گاہنی کی عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان سرحدی علا قوں میں پڑے شیل کو ناکارہ بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر علا قہ میں بھیجی جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے ۔