منکوٹ کے سرپنچوں کا اجلاس

مینڈھر //مینڈھر کے منکوٹ بلاک سے تعلق رکھنے والے پہاڑی قبائل کے سرپنچوں نے ایک اجلاس کے دوران مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رواں پارلیمنٹ سیشن کے دوران ہی پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ ان کی فلاح و بہبود ممکن بنائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ رواں پارلیمنٹ سیشن سے پہاڑی قبائل کو امیدیں وابستہ ہیں لیکن بھاجپا کی قیادت والی مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ پہاڑی قبائل کیساتھ کئے گئے وعدوں کو جلدازجلد پورے کرئے ۔سعید خان ،محمد سلیم ،محمد عارس چوہدری ،سرپنچ اظہر نسیم خان نے کہا کہ پہاڑی قبائل گزشتہ کئی دہائیوں سے پسماندگی کا شکار ہیں جبکہ اس سے قبل تمام حکومتوں نے قبائل کی فلا ح و بہبود کیلئے صرف وعدے کئے ہیں جبکہ عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے پہاڑیوں کی اقتصادی حالت مزید خستہ ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نئی حد بندی سے قبل ہی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ ان کی پریشانیاں ختم ہو سکیں ۔