منکوٹ پلالیاں کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ

 

راجوری // راجوری ضلع ہیڈ کوارٹر سے 3کلو میٹر کی دوری پر آبادی منکوٹ پلالیاں گائوں کے مکینوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ گائوںایک وسیع جنگلات کیساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن ابھی تک شعبہ سیاحت کی جانب سے اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری ضلع کے دیگر قدرتی خوبصورتی سے مالا مال علاقوں کی طرح ہی منکوٹ علاقہ میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد رخ کرتی ہے لیکن مذکورہ مقام پر سیاحوں کیلئے بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گائوں میں رہائش پذیر لوگوں کیساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔