عشرت حسین بٹ
منڈی// سب ضلع ہسپتال منڈی میں پہلی بارلبلبہ کی بڑی جراحی کی گئی اگرچہ اس سے قبل بھی ہسپتال میں چھوٹے آپریشن کئے جا رہے تھے مگر پہلی بار سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر فردوس احمد کی سربراہی میں سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں تعینات سرجن اور ڈاکٹر فردوس احمد نے سب ضلع ہسپتال منڈی میںلبلبہ کے دور مریضوں کی بڑے پیمانے پر جراحی انجام دی جو کہ دونوں کامیابی سے انجام دی گئیں ۔اس موقہ پر چیف میڈیکل آفسر پونچھ ڈاکٹر شمیم بھٹی اور بلاک میڈیکل آفسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء نے بتایا کہا کہ اس سے قبل بھی منڈی ہسپتال میں چھوٹے پیمانے پر جراحی کی جاتی تھی مگر بدھ کو پہلی باردو بڑی کامیاب سرجریز انجام دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈی ہسپتال میں اب عوام کو ہر طرح کی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہٓ ایوش مان بھارت سکیم کے تحت گولڈن کارڈز کے ذریعہ عوام کو مفت سہولیات دی جائیںگی۔ سی ایم او کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آپریشن ہفتہ میں ایک سے دو دن ہونگے تاکہ تحصیل منڈی کی غریب عوام کو ضلع سے باہر ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ منڈی صحت بلاک میں متعدد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔
مینڈھر ہسپتال میں خون کے عطیہ کا دن منایا گیا
جاوید اقبال
مینڈھر //خون کے عطیہ کے عالمی دن کی مناسبت سے مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میںڈاکٹروں و دیگر سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔اس دورا ن ڈاکٹر پرویز احمد خان نے خون عطیہ کرنے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خون کا عطیہ دینے سے جہاں عالمی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے وہائیں خون عطیہ کرنے والوں کی صحت پر اس کے مضر اثرات نہیں پڑتے ۔انہوں نے کہاکہ سماج و انسانیت کی خدمت کے سلسلہ میں ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ خون کا عطیہ کرنے کیلئے پیش پیش رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے ۔اس پروگرام کے دوران خون عطیہ کرنے والے 10افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ ساتھ ان کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے ۔ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 24جون کوخو ن عطیہ کرنے کیلئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے تمام رضا کاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔