منڈی //منڈی میں انجمن تنظیم المومنین کی طرف سے سالانہ حسینی ہفتہ کی مجالس کا اہتمام کیاگیاہے۔ان مجالس میں خطاب کیلئے بیرون ریاست کے عالم دین مولانا سید مہدی حسن زیدی آئے ہوئے ہیں ۔مولانانے کہاکہ امام حسین ؑ نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قربانی دے کر اللہ کے دین کو زندہ جاوید کردیا ۔انہوں نے کہاکہ امام ؑ کی قربانی کسی ایک مذہب کیلئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے تھی ۔مولانا نے کہاکہ پیغمبر اسلام ؐ کا ارشاد ہے کہ امام حسین ؑ ہدایت کاچراغ اور نجات کی کشتی ہے اور دنیا کے ہر ایک انسان کو اس چراغ سے روشنی لینی چاہئے اور اس نجات کی کشتی میں سوار ہوکر اپنی زندگی سنوارنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ خدا کے دین کو مٹانے کیلئے یزید جیسا فاسق و فاجر صف آرا ہواجس کو امام ؑ نے کربلا کے تپتے میدان میں اپنی قربانی دے کر ایسا جواب دیا کہ اس کی مثال تاقیامت تک نہیں ملے گی ۔اس دوران شب روز کانپورہ اور شباب جلالپوری نے منقبت و سلام پیش کئے ۔مجالس کا یہ سلسلہ اگلے پانچ روز تک جاری رہے گا۔
منڈی میں ہفتہ حسینی کی مجالس کا اہتمام
