منڈی // منگل کو منڈی میں پانی بچائو کے موضوع پر ایک جانکاری پروگرام پیش کیا گیا ۔سوسائیٹی فار ڈولپمنٹ اینڈ ٹرینگ کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے – اس موقع پر پانی بچاو پانی بڑھاو کی اہمیت کے علاوہ دیگر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے -اس موقعہ پر جہاںمحکموں کے آفیسران کے علاوہ محکمہ پی ایچ ای کے ایکسین راجندر شرما بھی موجوجود تھے – اس دوران مقررین نے بھی پانی کی مشکلات کے بارے محکمہ پی ایچ ای کے سامنے اپنے مسائیل رکھے – اس موقع پر پروگرام کے روح رواں امتیاز احمد نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پانی بچاو اور پانی بڑھائوکی اہمیت کی جانکاری لوگوں کودیناہے اوراس غرض سے مختلف جگہوں میں پروگرام منعقد کیے گیے ہیں جن میں ساوجیاں لورن وغیر ہ شامل ہیں،اب یہاں منڈی میں بھی اس پروگرام کا کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای نے کہا کہ اس وقت منڈی میں قدرتی طور پانی صاف مل رہا ہے – منڈی کی ندیوں کو گنگا سے تعبیر کرتے ہوے کہا یہ لوگ خوش قسمت ہیں اگر گندے پانی کا پوچھنا ہے تو بڑے شہروں میں حال پوچھیں – یہاں پانی عام ہے – جس کی وجہ سے یہاں ناقدری زیادہ ہے – انہوں نے تمام لائین مینوں سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ واری کا احساس کرتے ہوے کام کریں – جس کے لئے انہیں لگایا گیا ہے – اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی پانی کے بچائو کے لئے محکمہ کا ساتھ دینا ہوگا یہاں پر قدرتی پانی صاف ہے اگر کسی کو بھی کوئی شک ہو وہ ہمارا لیبارٹریوں کی مدد سے پانی کامعائینہ کرواسکتے ہیں – انہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے اور لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے پر تنظیم کو مبارک باد پیش کی – اس موقعہ پر ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بارشوں کی کمی کی وجہ سے چشمے سوکھ چکے ہیں – جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی قلت محسوس کی جارہی ہے – انہوں نے کہا جہاں جہاں واٹر سکیموں پر کام چل رہے ہیں ان میں تیزی لائی جائے- تاکہ لوگ مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوں – آخر میں پروگرام کے منیجر امتیاز احمد نے تمام آفیسران اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پرنظامت کے فرائض پردیپ کھنہ کررہے تھے۔